اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ اسحاق جہانگيری نے آج صوبہ کرمانشاہ کی انتطامی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر عالمی اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ملت مظلوم فلسطین کی حمایت میں محض چند بیان جاری کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ اسحاق جہانگيری نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر نیز غزہ میں انسانی المیوں پر انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ملکوں کی خاموشی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی امداد کی ضرورت پر تاکید کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲